اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے انہیں دھچکا لگا ہے کیونکہ ن لیگی شور مچا رہے ہیں او ر الیکشن کے راستے میںروڑے اٹکاررہے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آپ سیاسی جماعت ہوتے اور مافیا نہ ہوتے تو عوام میں جانےکے اعلان سے اتنا شدید ردعمل نہ ہوتا۔
نون لیگی جس طرح کورس میں دھاڑیں مار مار کر بین ڈال رہے ہیں اسمبلیوں کی تحلیل نے ان کو شدید صدمہ پہنچایا ہے، اگر آپ ایک سیاسی جماعت ہوتے اور مافیا نہ ہوتے تو عوام کے پاس جانا اتنی شدید ردعمل کا باعث نہ بنتا https://t.co/L1EUI91GAE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 17, 2022
عمران خان نے گزشتہ رات پرویز الہٰی اور محمود خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ جمعہ کو پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں توڑدی جائیں گی
پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کردیں گے ، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن میں جانے سے ڈر رہی ہے کیونکہ یہ مافیا ہے یہ لوگ حکومت میںصرف اپنے کیسز معاف کرانے کے لئے آئے تھے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکومت میں ملک تباہی کی طرف جارہا ہے
معشت کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے ہم اسمبلیاں توڑ کر آدھے سے زیادہ ملک کو الیکشن میں لے جائیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ لوگ کب تک حکومت میں رہتے ہیں