اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے منی بجٹ اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کو باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا۔
منی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دن میں 170 ارب کے ٹیکس لگائے گئے اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر راتوں رات خون مارا گیا، متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، جب تک لوگ باہر نہیں نکلیں گے یہ ظلم جاری رہے گا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسحاق ڈار کے بچے نہیں ہیں جو ان کی فکر کریں ، حکومت کی تمام تر توجہ اس بات پر ہے کہ عمران خان کو کیسے جیل بھیجا جائے، عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، اگر ہم احتجاج نہیں کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ہم اس کے مستحق ہیں، ہمیں یہ سب برداشت نہیں کرنا چاہیے، ہمیں اس کے خلاف جانا چاہیے۔