اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک منصوبے کے تحت جمہوریت کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے بنیادی حقوق معطل کیے گئے، اب اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستانی عوام کے دشمن ہیں۔
الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہو چکا ہے ، پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے پہلے بنیادی حقوق معطل کئے گئے اب ادارے ختم کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستان کے عوام کے ولن ہیں pic.twitter.com/YOs3BUzYaT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 30, 2022