الیکشن کے معاملے پر تمام جماعتوں کیساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں،فواد چوہدری 

 

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر الیکشن کے لیے لائحہ عمل بنانے کی دعوت دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری فواد حسین، سینئر رہنما پرویز خٹک اور مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل کر الیکشن کے لیے لائحہ عمل بنائیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے  اب ہم آگے بڑھیں گے۔

 الیکشن کمیشن نے دبائو کے باوجود انتخابات کا فیصلہ کیا، قابل تعریف کام ہے،فواد چوہدری 

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ دو دن میں ہمارے پانچ سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، صدیق جان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں، کل کی پارٹی کانفرنس کا واحد ایجنڈا الیکشن ہوگا۔ .

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان اور کارکنوں پر قتل کے مقدمات قابل قبول نہیں، پولیس نے کارکنوں پر تشدد کیا، کیا حکومت انتشار چاہتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔