اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کی ایک سال طویل سیاہ رات جو آج سے ایک سال قبل پاکستان کی روشنیاں ختم کرنے آئی تھی اب ختم ہونے والی ہے
پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال،لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئ ابھی تک مسلط ہے، عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاللہ چند ہی ہفتوں میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس شب کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے۔ انشا اللہ چند ہفتوں میں یہ اندھیری رات ختم ہو جائے گی اور اقتدار عوام کو منتقل ہو جائے گا۔