فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی،اسد عمر کا پارٹی چھوڑنے سے انکار، تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ دئیے 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کرچکا ہوں، اب سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کور کمیٹی کا عہدہ اور رکنیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 

 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب سے مجھے 10 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا تب سے میں قید تنہائی میں تھا۔ تمام لوگوں نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کی ہے

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے فوج ضروری ہے، فوج کی طاقت بندوق سے نہیں ہوتی، قوم اس کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔ 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔  تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بے گناہوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے، ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

فوج دو تین جرنیلوں کا نام نہیں یہ ان لاکھوں لوگوں سے بنی ہے جو ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کر دیتے ہیں اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ پارٹی چھوڑنے سے انکار کیا ہے

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔