اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا جب کہ نیب پراسیکیوٹر عدنان علی اور فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جج قاضی مجید نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ کی ضرورت ہے۔
دریں اثناء پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری زیر حراست ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں درخواست ضمانت نہیں دی جا سکتی، ریمانڈ کے مرحلے پر کیس کی میرٹ کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔بعد ازاں استغاثہ کی درخواست پر عدالت نے فواد چوہدری کے عبوری ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا اور استغاثہ کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
206