اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد میں الیکشن روکے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ووٹ سے ڈرنے والی حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضع احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں،ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پرُعملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کاروائ کی جائے pic.twitter.com/1CFWaF7COm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2022
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے کا خوفناک کھیل ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سال 2022 پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریہ منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
ووٹرز سڑکوں پر خوار، چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے رانا ثناء اللہ کی ایما پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک سے اڑا دیا ECP ن لیگ کا ذیلی ادارہ ہے
اس طرح عوام کو ان کے حق سے محروم کرکے ملک نہیں چل سکتا ہم اس کھلی غنڈہ گردی ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں pic.twitter.com/vLzyM04JbW— Ali Awan (@AliAwanPTI) December 31, 2022