قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اداروں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی، فواد چوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس کے اعلان سے اداروں کی پوزیشن معلوم ہو جائے گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آئین بہت واضح ہے، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو، عدلیہ کا اپنا اختیار ہے، یہ مذاق ہے، اسمبلی میں 42 افراد نے قرارداد پاس کی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سادہ سی بات ہے 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو آئین ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد نگراں حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، نگران وزیراعلیٰ الیکشن کرانے کے علاوہ سب کچھ کر رہے ہیں، نگران حکومت نے 22 اپریل کے بعد کوئی کام کیا تو آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سو فیصد کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کے لیے اے پی سی بلائی جائے، اسٹیبلشمنٹ اور موجودہ حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں، جس نے فیصلے کرنے ہیں ان کے ساتھ بیٹھیں گے، آئینی ترمیم کے علاوہ الیکشن آگے نہیں بڑھ سکتا، اتفاق رائے تب قائم ہوگا جب حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ عوام کے فیصلے سب کو ماننا ہوں گے، یہ بند کمروں میں نہیں ہو سکتے، رابطے ہم نہیں حکومت کو کرنے چاہئیں۔ آئین پر عمل نہ کیا تو ملک میں مارشل لاء لگے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com