اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل تک رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال کہہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کریں، الیکشن لڑیں گے آج الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ،عدم اعتماد ناکام ہوگی اور وزیر اعلیٰ اسمبلی تحلیل کریں گے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آج جوتے چھوڑ کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشنوں سے فرار ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہوگی اور پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کریں گے عوام کا فیصلہ ہی حتمی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2022