اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے رہنما انتخابات نہیں چاہتے اور انہیں ملک چلانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے
حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات وزیروں کی تقرری سے نہیں چلتے۔ موجودہ حکومت ملکی معاملات چلانے کی اہل نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے حکمران اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 دسمبر تک اگلے عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گے
امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئ پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اھلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں،(جاری)
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2022
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کے لیے حکومت پر دبا ئو ڈالنے کے لیے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا تھا
عمران خان نے الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی ، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے اور ان حکمرانوں میں یہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو کہ ایک مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا اگر پی ڈی ایم نے جلد الیکشن کی تاریخ نہ دی تو ہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے
آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، فواد چوہدری