اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی زمان پارک لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقات کے بعد صدر عارف علوی واپس اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے۔
ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تمام پہلوں کا احاطہ کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آٹ جاری کرے گا اور یہ اعلان صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کی روشنی میں ہی ہوگا۔
خیال رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
135