عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے، جلد فوج کے خلاف شروع ہو جائیں گے، فواد چوہدری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر فواد چوہدر یمسلم لیگ ن کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ن لیگ کے 100 پیاز اور 100 جوتے والے محاورے کے سچ ہونے کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان کا پلان یہ ہے کہ ایک پرو اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کا منصوبہ ناکام ہو جائے تو دوسرے کو آگے لے جائیں، یہی فارمولہ اگلی نسل کو منتقل کیا جا رہا ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں، آئندہ چند روز میں فوج کے خلاف شروع ہو جائیں گے، اس سکیم میں خامی یہ ہے کہ 1990 والے لوگ نہیں رہے اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی سیاست سے مکمل طور پر باہر ہو جائے گی، لیکن اداروں کو نقصان ہوگا، اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا، لیکن اب ن لیگ کو اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔