303
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے۔خط میں عمران خان نے دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ تشدد اور غیر انسانی سلوک کا حوالہ دیا۔
خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے نگہبان کی حیثیت سے نظربندوں کی عزت و آبرو کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا بدتمیزی کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم
واضح رہے کہ اسلام آباد کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔