اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا فیصلہ اتوار تک کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کی تیاری جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم 6 ماہ سے الزامات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے اور اتوار تک لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ دینہ کرکٹ سٹیڈیم کے بعد سوہاوہ سٹیڈیم بھی مکمل ہو چکا ہے، پنڈدادن خان اور کھیوڑہ سٹیڈیم بھی مکمل ہو چکے ہیں اور جہلم سٹیڈیم پہلے ہی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں فٹ بال سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ ، اسکول کے طلباء کو تمام اسٹیڈیم میں کھیلنے کی اجازت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ حکومت عوام کی بات سنے اور کچھ عام فہم بات کرے۔ انہوں نے اپنی عقل کا چراغ بجھا دیا ہے۔ اس کے خلاف اپنا ردعمل دینگے، وزیراعظم کا دفتر محفوظ نہیں تو کیا محفوظ رہ سکتا ہے؟