اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کے شعیب شاہین پرتشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کے عمل کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ جانوروں کی جبلت کا اظہار ہے اور شعیب شاہین پر اٹھایا گیا ہاتھ پوری پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دن اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان لڑائی اور سابق پی ٹی آئی رہنما فوا د چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما اور نامور وکیل شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا تھا
جھگڑے کے دوران گرنے سے شعیب شاہین زخمی ہوگئے تھے،بعد ازاں عمران خان کی ہدایت دونوں رہنمائوں نے صلح کرلی تھی ۔