191
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بہن عافیہ کی مالی، قانونی اور اخلاقی مدد کریں۔
پلانو اسلامک سنٹر میں ڈاکٹر فوزیہ اور سینیٹر مشتاق احمد نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جیل حکام نے بہت تعاون کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد اپنی بڑی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکی مسلمانوں کو اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملنے آیا ہوں، میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیں
عافیہ کی قید کو 21 سال گزر گئے، والدہ انتقال کر گئیں ،خواب میں آپؐ کی زیارت نصیب ہوئی ، آپؐ نے امت کیلئے کیا فرمایا؟
امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کو انسانی حقوق کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ ٹیکساس کی پلانو مسجد میں بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے دعا کی گئی۔