64
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا سمجھ رہی تھی کہ مسئلہ فلسطین مردہ ہو چکا ہے، حالیہ واقعے نے اسے غلط ثابت کر دیا، یہاں ایک طبقے نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اسرائیل کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ہر طرح سے حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، عالمی برادری اسرائیل کے مظالم کا فوری نوٹس لے۔