جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جو وفد کے ہمراہ قطر میں ہیں، حماس کے رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر ظلم کر کے قبلہ اول کو بیت المقدس بنانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہونا امت مسلمہ کا فرض ہے۔ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک اسلحے سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔
خالد مشعل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، کشمیر اور فلسطین پر طویل عرصے سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فلسطینی مسلم امہ کی جانب سے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے نصرف قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔