ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل مستعفی ہو جائوں گا،ڈائریکٹر ایف بی آئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے ماہ عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفادار ہیں۔ٹرمپ کی نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا اشارہ دیا۔کرسٹوفر رے، جنہیں ٹرمپ نے 2017 میں 10 سالہ مدت کے لیے نامزد کیا تھا، ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ان کے بارے میں ایف بی آئی کی تحقیقات کی وجہ سے اپنے دور حکومت میں ریپبلکنز کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا