ایف بی آر نے مالی سال کے 4 ماہ میں 37 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 748 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 ہزار 159 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے۔ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کا ہدف 2 ہزار 682 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ جمع کیے ہیں۔بیان کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر میں 707 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا، اکتوبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 516 ارب روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان
اس کے علاوہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے ہیں۔ایف بی آر نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے اہداف سے زائد ٹیکس وصول کیا، اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران تقریباً 29 لاکھ افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 2.57 ملین افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کمشنرز کو درخواست پر گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اختیار ہوگا، انکم ٹیکس کمشنر درخواست دینے پر ہی توسیع دینے کے مجاز ہوں گے۔