اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 16 اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث شرح مبادلہ میں 12 روپے کا فرق آگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
امکان ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں اگلے 15 دنوں تک پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے گی۔
یہ بھی پڑھیں
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو اربوں ڈالر کے قرضے خطرے میں پڑ جائیں گے جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی زندگی اجیرن ہو جائے گی۔وزارت توانائی کے سینئر افسر کے مطابق مہنگائی کی موجودہ شرح 28 فیصد ہے۔تاہم، نگران حکومت ملک بھر میں شدید ردعمل اور بجلی کے بلند بلوں پر احتجاج کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔
یاد رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔