گرفتاری کا خوف،اسرائیلی وزیراعظم یورپ میں رکے بغیر امریکہ جانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے یورپ میں رکے بغیر امریکا جائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو 24 جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور کانگریس سے خطاب کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم گرفتاری کے خوف سے کسی یورپی ملک میں رکے بغیر امریکا جائیں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ کسی یورپی ملک میں اترتے ہیں یا یورپی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے جمہوریہ چیک اور ہنگری میں رکنے پر غور کیا تھا جو کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ کا جواب نہیں دیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بغیر رکے براہ راست واشنگٹن جانے کو ترجیح دی ہے۔ نیتن یاہو کے طیارے میں زیادہ سے زیادہ 60 مسافر سوار ہوں گے تاکہ طیارہ تل ابیب سے براہ راست واشنگٹن کے لیے پرواز کر سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca