گرفتاری کا خوف یامایوسی ،تحریک انصاف اڈیالہ جیل کے قریب کوئی بڑا احتجاج نہ کرسکی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی 5 اگست کو دی گئی احتجاجی کال کے باوجود راولپنڈی میں کوئی بڑا مظاہرہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت رہی اور عمران خان یا ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کسی اہل خانہ کی ملاقات نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی تینوں بہنیں  علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی  بذریعہ موٹروے چکری انٹرچینج تک پہنچیں، لیکن راولپنڈی پولیس نے انہیں وہاں سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔

پارٹی کی جانب سے اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرے کی کال دی گئی تھی، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ اور ایم این اے ساجد خان مہمند داہگل چیک پوسٹ تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں روکتے ہوئے آگے جانے سے منع کر دیا۔

جیل میں ملاقات کے لیے نامزد چھ رہنماؤں میں سے صرف ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی گیٹ نمبر 5 تک پہنچ سکے، لیکن انہیں بھی فوری طور پر واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔

ادھر دو وکلاء  شمسہ کیانی اور اویس یونس  اڈیالہ روڈ پر گورکھ پور ناکے تک آئے، لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کا راستہ روک دیا۔ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں جیسے سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ اور محمود خان اچکزئی کو بھی اڈیالہ روڈ پر واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب چیک پوسٹ سے آگے نہیں جانے دیا گیا۔

چند خواتین کارکن داہگل ناکے پر جمع ہوئیں اور نعرے بازی کی، تاہم مجموعی طور پر تحریک انصاف راولپنڈی میں کوئی بڑا سیاسی مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔ مقامی رہنما اور کارکنان گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر منظر سے غائب رہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔