اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں ایک بار پھر تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں تیل کے بحران کی گھنٹی بجا دی، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایل سیز بروقت نہ کھلنے سے ملک میں تیل بحران کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم ایل سیز بروقت یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کی وجہ سے کچھ آئل کارگوز منسوخ کر دیے گئے ہیں اور ایل سیز نہ کھلنے سے تیل کی سپلائی میں خلل پڑ رہا ہے جسے فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
مزید کہا گیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب تیس ملین ڈالر کا تیل درآمد کیا جاتا ہے، ہر ماہ 430 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول اور 20 لاکھ میٹرک ٹن ڈیزل ملک میں درآمد کیا جاتا ہے، ایک بار سپلائی چین متاثر ہوتا ہے۔