اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاک بھارت کشیدگی ، انڈیا کو پاکستان کے حملے کا خوف، بھارت نے آئی پی ایل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔
بی سی سی آئی نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کے لیے ایک ہنگامی اجلاس بلایا تھا، جس میں اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔کل پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔. جب اعلیٰ حکام نے میچ روک دیا اور آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو کھلاڑی، کرکٹ شائقین اور گراؤنڈ پر بیٹھے چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ میچ منسوخ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کی پیش رفت منظر عام پر آئی ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کو دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز آئی پی ایل میں پیش آنے والے واقعے کے بعد چیئر لیڈر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں انتہائی خوف کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔. اس نے کہا کہ اچانک پورا اسٹیڈیم خالی کر دیا گیا، سب چیخ رہے تھے! شاید میں اب بھی صدمے میں ہوں، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیوں نہیں رو رہا ہوں۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دیا جس کے نتیجے میں فوجی چوکیاں اور رافیل طیارے تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں بھارتی حکمرانوں کو دنیا بھر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔