اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے
۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے بزدلانہ حملے کی کوشش کی
، پاکستان نے دلیری سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی غلطی پر بھارت کو ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کی صورت میں سخت جواب دیا تھا۔آج سے چار سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد ’چائے لاجواب‘ بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گئی۔