اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی
بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کے امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔
بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کے امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف کی جانب ایک اور قدم ہے، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کے امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔