21
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمانی انتخابات کیلئے وٹنگ ختم ہو گئی ہے جس کے بعد ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔.
کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی، جس میں شہریوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔.
کینیڈا کے وزیر اعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار پیئر پا لیورکے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع تھا۔
کسی بھی پارٹی کو 343 رکنی ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 172 نشستوں کی ضرورت ہوگی ،خبر رساں ایجنسی کے مطابق کئی ذرائع ابلاغ نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم مارک کارنی کی لبرل پارٹی کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
.پبلک براڈکاسٹر سی بی سی اور سی ٹی وی نیوز دونوں نے پیش گوئی کی ہے کہ لبرل پارٹی کینیڈا کی اگلی حکومت بنائے گی، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔
.ووٹنگ کے بعد ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق لبرل پارٹی کو 158 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو 143 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔
اس کے علاوہ بلاک کیوبکوئس کو 24 سیٹوں کی برتری حاصل ہے اور این ڈی پی کو 10 سیٹوں کی برتری حاصل ہے۔.
یاد رہے کہ انتخابات سے قبل لبرلز کے پاس 152 اور کنزرویٹو کے پاس 120 نشستیں تھیں جب کہ بلاک کوئبیکوئس کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔.
یاد رہے کہ انتخابات سے قبل لبرلز کے پاس 152 اور کنزرویٹو کے پاس 120 نشستیں تھیں جب کہ بلاک کوئبیکوئس کے پاس 33 اور این ڈی پی کے پاس 24 نشستیں تھیں۔.
یہ انتخاب ایسے وقت میں ہوا ہے جب صدر ٹرمپ کے کینیڈا پر محصولات ووٹروں کے ذہنوں میں ہیں۔. دیگر مسائل، بشمول شہری علاقوں میں مکانات کی بلند قیمتیں، 6.7 فیصد بے روزگاری کی شرح، اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی میں دشواری، بھی توجہ مبذول کر رہے ہیں۔