اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور ایم این اے حسین الہی زمان پارک پہنچے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، سیاسی صورتحال اور اعتماد کے ووٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فرحان خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر ان کو مارگیا ۔ پاکستانی محب وطن کا کیا قصور؟ یہ پوری قوم کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔
وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے خاندان کے افراد کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، امپورٹڈ حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
اعتماد کا ووٹ عدالت کے فیصلے سے مشروط ،امپورٹڈ گروپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے، عمران خان
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں وفاقی حکومت کی سازش ناکام ہوگی، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان متحد ہیں، وفاقی وزرا کو کھانا پڑے گا۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ سیاست میں کبھی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، فرحان خان پر تشدد ہو یا شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کی کوئی سازش ناکام ہو گی۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ انشا اللہ ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا مقدر بن چکی ہیں، وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔