وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےپیمرا ترمیمی بل واپس لینےکا اعلان کردیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ پیمرا کے پرانے کالے قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس لیے پیمرا ترمیمی آرڈیننس لے کر آ ئی ہیں تاہم اس پر تحفظات ہیں۔ پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کرتی ہوں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئی تجاویز بھی آرہی ہیں، مستقبل کی حکومت کے لیے بہتر ہے کہ وہ اس بل کو دیکھے، اس بل پر مختصر وقت میں فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے تفصیل سے دیکھا جائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی تھی جس کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی خیر مقدم کیا تھا تاہم صحافی برادری نے پیمرا ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں کو یقین دلایا کہ اگر صحافی برادری کو پیمرا بل کی ایک بھی شق پر تحفظات ہیں تو یہ بل اس وقت تک پاس نہیں کیا جائے گا جب تک تحفظات دور نہیں ہوتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔