وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور میریٹ ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے، انہیں طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

حادثے کے نتیجہ میں وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے مولانا عبدالشکور کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ این اے 51 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پی ڈی ایم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد مولانا عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور بنایا گیا تھا، چند روز قبل ہی انہوں نے اسحاق ڈار کے ساتھ حج پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

 

وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبدالشکور کی اچانک موت سے دل بہت دکھی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com