اسلام آباد میں کسی بھی جلسےیا تقریر کی اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی پولیس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی جلسے یا تقریر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، رینجرز، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر مجاز افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کے خلاف احتجاج کی کال دینے والوں سے درخواست ہے کہ امن کو خراب نہ کریں، اسلام آباد پولیس عوامی امن برقرار رکھنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، سیاسی کارکن قانونی عمل میں رکاوٹ نہ لگائیں، احتجاج پر اکسانے والوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ‘عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح 10 بجے سری نگر ہائی وے جی 13 اسلام آباد پر جمع ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ‘اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین عمران خان کل اس جگہ خطاب کریں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com