رمضان المبارک تمام مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے، اوٹاوا میں رضاکار مقامی فوڈ بینکوں اور افطاری کرنے والے خاندانوں کی خوراک کی پینٹریوں میں بڑھتی ہوئی ضرورت کا جواب دے رہے ہیں۔
فیڈ اوٹاوا کی بانی صدف ابراہیم نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ زیادہ افراط زر کینیڈینوں کے لیے زندگی کو مزید مشکل بنا رہا ہے خاص کر کم یا مقررہ آمدنی والوں کو اس لئے ہماری تنظیم لوگوں کے لان میں کھانے کی مفت پینٹریز لگاتی ہے۔
جب کہ پینٹریز سب کے لیے کھلی ہیں،صدف ابراہیم نے کہا کہ سال کے اس وقت، رمضان کی ضروری اشیاء جیسے کھجور اور دیگر حلال اشیاء کے ساتھ ذخیرہ کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔
فیڈ اوٹاوا اپنی دوسری سالانہ رمضان فوڈ ڈرائیو بھی چلا رہا ہے تاکہ ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کے لیے فوڈ ہیمپرز کو بھرا جا سکے۔
ابراہیم نے کہا کہ ہمارا ہدف اس رمضان میں 300 خاندانوں کو کھانا کھلانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سال فوڈ کی مانگ زیادہ تھی۔