خاتون ہراسگی معاملہ، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو ہراسگی کی شکایت پر برطر فی،25 لاکھ جرمانہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صوبائی محتسب (جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق) نے کے الیکٹرک کے سی ای او، سید مونِس علوی کو سابق چیف مارکیٹنگ آفیسر مہرین زہرہ کی جانب سے ہراسانی کی شکایت پر بھاری جرمانے اور برطرفی کی سزا سنائی ہے۔

ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور شناختی و پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جناب علوی کو ایک ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
عدالتی حکم کے مطابق، اگر رقم ادا نہ کی گئی تو ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی، اور شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کر دیے جائیں گے۔ مہرین زہرہ نے 2019 میں بطور کنسلٹنٹ کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے سی ای او کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔
اس ضمن میں خاص بات یہ ہے کہ مونس علوی کو حال ہی میں کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 جولائی کے اجلاس میں دوبارہ سی ای او مقرر کیا تھا، تعیناتی 30 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ علوی کمپنی میں 2008 سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل وہ چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔