216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی آڈیو ویژول میڈیا ایجنسی نے ا مر بالمعروف و نہی عن المنکر تنظیم کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں ایک خاتون یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا ہے۔ خاتون یوٹیوبر کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
یو ٹیوب کا بعض پرینک ویڈیوز کی آمدنی بند کرنے کا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یوٹیوبر نے امر معروف ادارے کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلائیں جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور معاشرے کی اقدار اور اصولوں پر بھی سوالیہ نشان لگا۔ خاتون نے جو کیا وہ سوشل میڈیا پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔خاتون یوٹیوبر کو طلب کر کے اس کا بیان لیا گیا اور اسے سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جانے پر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔