میتھی کے بیجوں کا پانی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ذیابیطس دنیا کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2050 تک 1.3 بلین لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔

اگر اس بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو یہ مریض کو مختلف پیچیدگیوں اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا شکار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈپریشن ذیابیطس کا سبب بھی بن سکتا ہے، تحقیق

ذیابیطس والے لوگوں کو عام طور پر اپنے خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ لیکن میتھی کے بیجوں کا پانی ایک ایسی چیز ہے جو ان کی بیماری کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔میتھی کے بیج جسم میں شوگر کے استعمال کو متاثر کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 10 گرام میتھی کے دانے نیم گرم پانی میں بھگو کر کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق میتھی کے بیجوں میں موجود حل پذیر فائبر جسم میں شوگر کے جذب ہونے کا وقت بڑھاتا ہے

مزید پڑھیں

ٹائپ 2 ذیابیطس میں کھانے کے بہترین اوقات کیا ہیں؟

دیگر فوائد

میتھی کے بیجوں کا پانی ہاضمہ کو بہتر بنا سکتا ہے۔میتھی کے بیجوں کا پانی بھوک کو کم کرکے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سوزش کی خصوصیات کے ساتھ میتھی مدافعتی نظام کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔
پانی بنانے کا طریقہ
ایک سے دو چمچ میتھی کے دانے ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں اور اس پانی کو چھان کر صبح پی لیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca