ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی کے خلاف اربوں کی کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد ( ویب نیوز )ایف آئی اے لاہور نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اربوں روپے کی کرپشن پر پنجاب اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے بھیجی گئی درخواست پر فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی نے گزشتہ حکومت میں آر پی اوز، کمشنرز، ڈی پی اوز اور ڈی سیز وغیرہ کے تبادلوں کے لیے اربوں روپے رشوت کے طور پر لیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی نے 2021 میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں 60 کروڑ روپے مالیت کی 10 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر سرکاری افسران کے علاوہ اپنی کمپنی المعیز ڈیریز اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام صرف 8 کروڑ روپے میں الاٹ کی دباؤ کے ذریعے ٹھیکوں کے ٹینڈر غیر قانونی طور پر دیئے گئے اور کروڑوں روپے رشوت بھی لیے۔
مقدمے کے مطابق گزشتہ حکومت کے آخری 3 سالوں میں فرح گوگی کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 84 کروڑ روپے جمع کیے گئے جو ان کی کمائی ہوئی آمدنی سے میل نہیں کھاتے، 2019 اور 2020 میں فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 41 کروڑ روپے تھے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے اربوں روپے مالیت کے مزید بے نامی بینک اکاؤنٹس ملنے کا بھی امکان ہے، فرح گوگی کے نام پر بحریہ ٹاؤن میں کمرشل اور رہائشی پلاٹس، پلازے اور مکانات سمیت 52 کروڑ مالیت کے اثاثے بھی شامل ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca