ایف آئی اے نے ڈالر سمگل کرنے و الے پکڑ لئے،کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کمر کس لی ہے ۔ایف آئی اے کی ٹیموں نے پشاور کے ساتھ ساتھ ڈی آئی خان میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی برآمد کی ہے۔

 

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ وہ ڈالر کی اسمگلنگ کو روک کر معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
حکومت نے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پشاور اور ڈی آئی خان میں چھاپوں کے دوران ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی
ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث متعدد دکانیں اور نجی مقامات کو سیل کر دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔