104
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جارہے تھے کہ خاور مانیکا کو ایف آئی اے نے روک کر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور ان کے پاس باہر جانے کا این او سی بھی تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا۔
خاور مانیکا کو باہر جانے سے روک کر گرفتار کرلیاگیا ہے ان کا نام سٹاپ لسٹ میں موجود تھا جس کے سبب انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا گا اب وفاقی تحقیقاتی ادارے ان سے تفتیش کرے گا۔