ایف آئی اے نے سائفر آڈیو لیک پر شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر سے متعلق آڈیو لیکس سے متعلق انکوائری کے لیے جمعہ کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر معاملے پر پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، انہیں دوپہر 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے، جہاں ان سے سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کی جاری انکوائری میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔اس سے قبل، وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے رہنماں کے خلاف ‘سائپر’ آڈیو لیکس کے حوالے سے قانونی کارروائی کرنے کی باضابطہ منظوری جاری کی تھی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca