شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد 

پراسیکیوٹر راجہ رضوان نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا

اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سرٹیفکیٹ شریک ملزم کا نہیں بلکہ اس کا ریفرنس دیا گیا ہے، ایسے کیسز میں دیگر کیسز کو اکٹھا کیا جاتا ہے، ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں، ہم اسے تسلیم کرتے ہیں۔

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے میرے موکل کی ضمانت مسترد کردی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد یہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی پہلی درخواست ہے، ہم نے دستاویز کی فوٹو کاپی منسلک کردی ہے۔ کیونکہ ہمیں اصل کاپی فراہم کی گئی تھی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد کردیا اور چیف جسٹس نے کہا اعتراض دور کریں، کیس کا ریکارڈ پیش کریں اور دلائل دیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے تو ریکارڈ پیش کر دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا