اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی تکمیل پر پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
پریڈ کے دوران، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے،
جن میں کیڈٹ عبدالرحمان نے بہترین کارکردگی پر "سورڈ آف آنر” حاصل کیا۔ یہ اعزاز پاکستان نیول اکیڈمی کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹ کو دیا جاتا ہے۔
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔