فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا دورہ، بلوچستان کی ترقی اور امن کے عزم کا اعادہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کے سفر میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، "فتنہ الہند” کے خلاف کامیاب آپریشنز، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے سول اور عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عوام دوست پالیسیوں کو بلوچستان کے مستقبل کے لیے کلیدی قرار دیا۔

سید عاصم منیر نے نوجوانوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے بلند حوصلے اور عملی تیاری کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو امن و استحکام کے قیام میں بنیادی حیثیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے۔تربت آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔