البرٹا اساتذہ کی ہڑتال کے باجود طلبہ کیلئے “فیلڈ آف کراسز” پروگرام جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) البرٹا کے شہر کیلگری میں ہفتے کے روز سینکڑوں رضاکاروں نے سالانہ یادگاری پروگرام “فیلڈ آف کراسز” (Field of Crosses) کی تیاریوں میں حصہ لیا۔

یہ تقریب ہر سال میموریل ڈرائیو پر منعقد کی جاتی ہے اور اس کا مقصد جنوبی البرٹا کے اُن مرد و خواتین کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے کینیڈین آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس سال یہ پروگرام اپنے 16ویں سال میں داخل ہو رہا ہے اور حسبِ روایت سینکڑوں سفید صلیبوں پر شہداء کے نام درج کیے گئے ہیں جو قربانی اور وطن سے محبت کی علامت ہیں۔رواں سال سال 27 اکتوبر سے 11 نومبر تک تقریباً دو ہزار طلبہ کو “کلاس روم ایٹ دی کراسز” پروگرام کے تحت اس یادگار کے دورے پر آنا تھا تاکہ وہ براہِ راست کینیڈا کی فوجی تاریخ اور قربانیوں کے بارے میں سیکھ سکیں، تاہم البرٹا میں جاری اساتذہ کی ہڑتال کے باعث یہ تعلیمی دورے عارضی طور پر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ویلیور کینیڈا (Valour Canada) کے صدر جان کیو ایڈمز نے کہا کہ وہ اساتذہ کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن نوجوانوں کو کینیڈا کی فوجی وراثت سے روشناس کرانا ہے اور وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ تعلیم اور یاد کے مواقع ضائع نہ ہوں۔

اساتذہ کی ہڑتال کے دوران بھی طلبہ اور نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے ویلیور کینیڈا نے متبادل انتظامات کیے ہیں۔ ہڑتال ختم ہونے کے بعد دوروں کی نئی تاریخیں طے کی جا سکیں گی۔ دن کے اوقات میں سیشنز میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ یوتھ گروپس، پرائیویٹ اسکولز اور ہوم اسکولنگ تنظیموں کو بھی پروگرام میں شامل ہونے کا موقع دیا جا سکے۔ عوام کے لیے کیلگری کرلنگ کلب میں پیر سے جمعہ تک صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے تک ماہرینِ تعلیم دستیاب ہوں گے جہاں ملاقات یا رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔ جو لوگ ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکتے ان کے لیے آن لائن شرکت کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

“فیلڈ آف کراسز” ہر سال 27 اکتوبر سے 11 نومبر تک منایا جاتا ہے جو یومِ یادگار (Remembrance Day) سے منسلک ہے۔ یہ تقریب کینیڈا کی فوجی تاریخ، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ ہر سفید صلیب ایک شہید سپاہی کے نام سے منسوب ہوتی ہے اور سورج غروب ہونے سے قبل ایک یادگاری تقریب اور خاموشی کا لمحہ رکھا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔