اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفانے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
فیفا کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہ کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی ۔
متاثرین کے لیے دیگر ضروری سامان کا بھی انتظام کیا جائے گا۔فیفا کے بیان کے مطابق امدادی رقم دونوں ممالک کی فٹ بال فیڈریشنز اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے خرچ کی جائے گی۔
ترکی اور شام میں چند روز قبل آنے والے زلزلے سے 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بعد اقوام متحدہ (یو این) نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی تاجر نے واشنگٹن میں ترک سفارت خانے جا کر 30 ملین ڈالر کا چیک ترک حکام کے حوالے کی۔