227
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا کلب ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی پہلی بار سعودی عرب کرے گا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کافیصلہ منگل کو فیفا کونسل کے اجلاس میں
کیا گیا، سعودی عرب 2000 کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ کا چھٹا میزبان ہوگا۔
7 ٹیموں پر مشتمل فیفا کلب ورلڈ کپ رواں سال 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ دنیا کے معروف فٹبال کلبوں اور شائقین کا سعودی عرب میں استقبال کرنا اعزاز کی بات ہے جس پر ہم بہت پرجوش ہیں۔و
اضح رہے کہ سعودی عرب 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے یونان اور مصر کے ساتھ مشترکہ بولی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔