20
وینکوور میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کو جہاں ایک تاریخی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، وہیں BC پلیس اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں واقع کاروباروں کے لیے یہ ایک ممکنہ معاشی دھچکا بھی بن سکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں منظرعام پر آنے والی ایک خفیہ دستاویز نے اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ کچھ کاروباروں کو ایونٹ کے دوران عارضی طور پر بند ہونا پڑ سکتا ہے۔ انکشاف صحافی باب میکن نے کیا ہے، جنہوں نے میزبان شہر کے معاہدے کی تفصیلات تین سالہ قانونی جدوجہد کے بعد حاصل کیں۔ معاہدے کے مطابق، وینکوور شہر کو BC پلیس اسٹیڈیم کے گرد ایک **”کنٹرولڈ ایریا قائم کرنا ہوگا، جس میں میچ کے دنوں اور ان سے قبل مخصوص دنوں میں* کھانے پینے کی اشیاء اور تحائف کی عوامی فروخت ممنوع ہوگی؛
* غیر فیفا شراکت داروں کے برانڈز کے سائن بورڈز ہٹانے یا ڈھانپنے کی شرط ہوگی؛
* کچھ کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کی جا سکتی ہیں۔
مقامی کاروباری افراد کی تشویش
یہی صورتحال بوسٹن پیزا (Boston Pizza) کے مالک اسمت یتیسن کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے، جن کا ریستوران اسٹیڈیم کے بالکل قریب بیٹی اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اسمت یتیسن نے کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم ہر روز کھلے رہیں – نہ صرف اندر آنے والوں کے لیے بلکہ باہر بیٹھنے والے مہمانوں کے لیے بھی ،ان کا ماننا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ ان کے کاروبار کے لیے ایک نایاب معاشی موقع ہو سکتا ہے، اور اس موقع پر بندش انہیں مالی طور پر متاثر کرے گی۔
وینکوور کی انوکھی لوکیشن
BC پلیس اسٹیڈیم شہر کے وسط میں واقع ہے، جو شمالی امریکہ کے کئی دیگر مقامات کے برعکس بڑی پارکنگ لاٹس یا کھلے میدانوں سے گھرا ہوا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ "کنٹرولڈ ایریا” کی حدود محدود اور پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔ فیفا کا معاہدہ اگرچہ عمومی اصول بتاتا ہے، مگر ہر میزبان شہر کو اپنی لوکیشن کے مطابق اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔
وینکوور کے میئر کین سم نے تسلیم کیا کہ سیکورٹی سب سے بڑی ترجیح ہے، خاص طور پر حالیہ گاڑی حملوں کے تناظر میں ان کے مطابق > "ایک خارجی زون کا ہونا سمجھ میں آتا ہے… ہم مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر ایسا حل نکالنا چاہتے ہیں جو سب کے مفاد میں ہو۔”
معاہدے کی شقیں
اہم سڑکوں کی بندش ، فین فیسٹ زون کے ارد گرد علاقوں کی "خوبصورتی” کو یقینی بنانا۔، اسٹیڈیم کے قریبی علاقوں میں شہری سجاوٹ اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ ۔
اسمت یتیسن اور دیگر قریبی کاروباری حضرات امید کر رہے ہیں کہ شہر فیفا کے ساتھ ایسا معاہدہ کرے گا جو ان کے کاروبار کو اس سنہری موقع سے محروم نہ کرے۔ "اگر کاروبار بند کرنا پڑا، تو یہ یقیناً اچھا نہیں ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ شہر ہمارے ساتھ کھڑا ہو، نہ کہ ہمیں نظر انداز کرے۔”
|