فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل میچ بال ’’ٹریونڈا‘‘ متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے آفیشل میچ بال متعارف کرا دیا ہے جسے ’’ٹریونڈا (TRIONDA)‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ فٹبال جدید ترین ٹیکنالوجی اور منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو تین میزبان ممالک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی نمائندگی کرتا ہے۔فیفا کے مطابق اس فٹبال کو جرمن اسپورٹس کمپنی ایڈیڈاس نے ڈیزائن کیا ہے۔ بال کا نام دو ہسپانوی الفاظ ’’Tri‘‘ (تین) اور ’’Onda‘‘ (لہر) سے اخذ کیا گیا ہے، جو ایک طرف تین میزبان ممالک کی علامت ہے تو دوسری طرف اس کے ڈیزائن میں شامل لہروں کی نمائندگی کرتا ہے۔
ڈیزائن اور رنگ
بال میں سرخ، سبز اور نیلے رنگ شامل کیے گئے ہیں۔ اس پر تینوں میزبان ممالک کے قومی نشان موجود ہیں:
میپل لیف
(Maple Leaf) کینیڈا کی نمائندگی کے لیے
ایگل (Eagle) میکسیکو کی علامت کے طور پر
اسٹا (Star) امریکہ کے لیے۔ بال کا ڈیزائن اتحاد (Unity) کی علامت کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
جدید ترین ٹیکنالوجی
اس بار ورلڈ کپ کے بال میں پہلی بار کنیکٹڈ بال ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس میں 500 ہرٹز موشن سینسر نصب ہے جو بال کی ہر حرکت کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ یہ سینسر ریفری کو فوری اور درست فیصلے کرنے میں مدد دے گا، خاص طور پر آف سائیڈ اور ہینڈ بال جیسے فیصلوں میں۔
عالمی مقابلے کی تفصیلات
فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر سے 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔