فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ اردن کے خلاف پاکستان میں کھیلے جانے کا ایک اور موقع ہے۔ اے ایف سی نے مقام کو حتمی شکل دینے کے لیے 2 فروری تک کا وقت دیا ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایک بار پھر پاکستان سپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔ پی ایس بی نے خط کے ذریعے میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم میں کرسیاں اور فلڈ لائٹس لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب پی ایف ایف مختلف معاملات کا جائزہ لے کر اے ایف سی کو حتمی جواب دے گی۔میچ کی میزبانی کے لیے گراؤنڈ میں تمام سہولیات فیفا کے معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔پاکستان اور اردن کے درمیان میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے اور رمضان المبارک کی وجہ سے پی ایف ایف میچ رات کو کروانا چاہتی ہے۔